مینڈھر//سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے لوگوں کو کئی قسم کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے سرحد پررہائش پذیر لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں سے بالاکوٹ کے کئی دیہات میں ٹیلیفون سسٹم بند ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکارنے لینڈ لائن فون نصب کئے تھے لیکن تین سال قبل سرکار نے وہ تمام فون بند کرکے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکارنے جب ٹیلیفون کنکشن کاٹے تھے تو اس وقت اُن سے وعدہ کیا گیاتھاکہ آپ کیلئے کوئی نہ کوئی بندوبست کیا جائے گا لیکن ایسانہیں کیا گیا۔ انہوں نے سرکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بیرون ریاست یا بیرون ملک مزدوری کرتے ہیں جن کا گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور کبھی کبھار جب ہم تار بندی سے باہر جاتے ہیں تب جاکر ان سے فون پربات ہوتی ہے۔