Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

کشتواڑ ڈی ڈی سی نشست میں جعلی ووٹنگ کاالزام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//کشتواڑ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں دس پولنگ اسٹیشنوں میںگنتی کے دوران مبینہ جعلی ووٹنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ کشتواڑ شہر کے گنتی مرکز میں گنتی کے دوران بی جے پی نے یہ اعتراض اس وقت اٹھایا جب انہوں نے نوٹ کیا کہ ووٹروں کی کل تعداد سے دوووٹ زیادہ تھے۔بی جے پی کے صدر ، ضلع کشتواڑ پردیپ پریہار نے بتایا "بی جے پی ، کانگریس پارٹی ، اپنی پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے دس پولنگ اسٹیشنوں میں بوگس ووٹنگ کے خلاف گنتی مرکز کے خلاف احتجاج کیا"۔پریہار نے کہا’’ہم نے کشتواڑ کے ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں مبینہ طور پر جعلی ووٹنگ کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اپنے خدشات سے آگاہ کیاتھا"۔بی جے پی صدر کشتواڑ پردیپ پریہارکامزید کہناتھا "ان افراد ، جو انتخابی دنوں میں کشتواڑ میں موجود نہیں تھے ،جموں ، اور دیگر مقامات سے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے ہیں"۔انہوں نے دعوی کیا کہ "مردہ افراد کے ووٹوں کو بھی کاسٹ کیاگیاہے۔ ادھر عینی شاہدین نے بتایا کہ مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعتیں حلقہ ڈی ڈی سی کشتواڑ کے لئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کررہی ہیں۔ عینی شاہدین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو چھوڑ کر ، دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کے تحت گنتی کا مرکز چھوڑ دیا ہے۔کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اشوک کمار شرما نے اس ضمن میںکہا: ‘‘ڈی ڈی سی حلقہ کشتواڑ کے گنتی مرکز میں ایک مسئلہ تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران دو ووٹ زیادہ تھے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا اور اس کو حل کیاجارہا ہے‘‘۔شرما نے کہا کہ انھوں نے پچھلے 30 منٹ سے ووٹوں کی گنتی بند کردی ہے ، اور جلد ہی یہ دوبارہ شروع ہوجائے گی۔شرما نے مزیدبتایا’’گنتی کے صرف 2 راؤنڈ مکمل ہوئے ہیں۔ میرے خیال میں گنتی دیر رات تک مکمل ہوجائے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی کشتواڑ حلقہ کے لئے اس نشست کے لئے نو امیدوار میدان میں تھے۔
 
 
 

پونچھ میں دفعہ 144سختی سے نافذ |  ہر طرف بندشوں سے عام عوام پریشان

حسین محتشم

پونچھ// ضلعی ترقیاتی کونسل انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے دوران منگل کو ضلع پونچھ میںدفعہ144نافذ رہا جبکہ شہر پونچھ سمیت دیگر قصبہ جات میں سخت ترین بندشیں نافذ رہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران حالات کے خراب ہونے کے پیش نظر شہر خاص میں ہر طرف سخت حفاظتی انتظامات  کئے گئے تھے جبکہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی تھی۔ گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے کے نتیجے میں ضلع بھر میں سڑکوں پر پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے سناٹا چھایا رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے گنتی مراکز کی جانب جانے والے تمام راستوں پر خاردار تاریں بچھائی گئی تھی جس کی وجہ سے عام شہری پریشان ہوئے۔ پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ  بند رہنے کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا خصوصی طور پر ضلع ہسپتا ل پونچھ جانے والے مریضوں کو کئی کئی کلو میٹر سفر پیدل کرنا پڑا۔ بندشوں کی وجہ سے بازاروں میں بھی مندی چھائی رہی اور دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔اس دوران کچھ شہریوں نے انتظامیہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو ووٹوں کی گنتی کے دوران گنتی مراکز کے ارد گرد ہی حفاظتی اقدام کرنے تھے۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میںگاڑیاں بند کر دگئی ہیں اور جگہ جگہ بندشیں عائد کر کے لوگوں کو بلا وجہ پریشان کیا گیا۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

پیر پنچال

کوٹرنکہ میں 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے 10بستروں والے ہسپتال کی سہولیات دستیاب کنڈی ہسپتال میںپیرا میڈیکل عملے سمیت 23اسامیاں خالی،22برسوں سے ماہر ڈاکٹر بھی تعینات نہیں

July 1, 2025
پیر پنچال

موگلہ کالا کوٹ میں کوئلہ کان سے نکالے گئے عارضی ملازمین کا احتجاج

July 1, 2025
پیر پنچال

نیشنل کانفرنس بنیادی انتخابی وعدے نبھانے میں ناکام: وبودھ مودی کا وِکست بھارت وژن جموں و کشمیر کو بااختیار بنا رہا ہے: بی جے پی

July 1, 2025
پیر پنچال

بدھل اسمبلی حلقہ میں 11 سڑک منصوبے منظور ممبر پارلیمنٹ کے تعاون سے ترقی کا نیا دور شروع: ممبر اسمبلی

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?