Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

سیب ، اخروٹ ، گیلاس اور دیگر باغبانی پیداوار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 2, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی// جموںوکشمیر حکومت نے باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور باغبانی مصنوعات کو عالمی بازار تک لے جانے کیلئے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن انڈیا لمٹیڈ ( این اے ایف ای ڈی ) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔واضح ہے این اے ایف ای ڈی ملک میں زرعی پیداوار کیلئے چوٹی کا مارکیٹنگ کوآپریٹیو اِدارہ ہے ۔ این اے ایف ای ڈی کیساتھ مفاہمت پر دستخط کو جموںوکشمیر میں زرعی شعبہ ایک مثبت تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اِس سے زیادہ پیداوار دینے والے سیب ، اخروٹ ، چیری ، پھول وغیرہ کی پیداوار میں اِضافہ ہوگا اور کسانوں کی آمدن میں تین سے چار گنا تک اِضافہ ہوگا۔مفاہمت نامے کے تحت این اے ایف ای ڈی  5500ہیکٹر اراضی کیلئے اگلے پانچ برسوں کے دوران 1700کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا اور سیب ، اخروٹ ، چیری ، ناشپاتی اور دیگر اہم باغبانی پیداوار پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ این اے ایف ای ڈی تمام اَضلاع میں 20فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن اگلے تین ماہ کے دوران قائم کررہا ہے۔این اے ایف ای ڈی جنوبی اور شمالی کشمیر اور کٹھوعہ میں تین کولڈ سٹور پانچ سو کروڑ رپے کی لاگت سے قائم کر رہا ہے اور ساتھ ہی تمام اہم باغبانی پیداوار کے لئے جی آئی ٹیگنگ بھی یقینی بنارہا ہے اور اس کے علاوہ سیب ، اخروٹ ، چیری زیتون وغیرہ جیسے میوہ فصلوں کی برانڈنگ کر رہا ہے ۔جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور باغبانی جموںوکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری اور این اے ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار چڈہا کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت ان چار امور انٹرونشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ پیداواری صلاحیت میں اِضافہ ، بہتر ین قیمت اور مارکیٹ سپوٹ کو یقینی بنانا ،خطرات کی تخفیف اور وابستہ سرگرمیوں کے ذریع تنوع پر بہت کوشش کر رہی ہے جن پر ترجیح دی جارہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں ڈویژن کی باغبانی پیداوار کو مارکیٹنگ پر زور دیا جائے گا اوراین اے ایف ای ڈی کشتواڑ اور بھدرواہ میں سیب کی اعلیٰ کثافت لگانے کے اِمکانات پر بھی غور کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ حکومت باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور پودے لگانے کے ایک معیاری لیبارٹری کے قیام کے لئے این اے ایف ای ڈی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ تمام پریمیم باغبانی پیداوار اور مارکیٹنگ کی جی آئی ٹیگنگ اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے ۔باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور منڈی میں مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ہم کولڈ سٹوریج کی گنجائش میں اِضافہ ، کاشت کاروں کو بہتر قیمت کو یقینی بنانے کے لئے جموں ڈویژن میں باغبانی پیداوار کی شناخت اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘مفاہمت نامہ کے مطابق جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ این اے ایف ای ڈی مستقبل میں یوٹی اِنتظامیہ کے ذریعے طبے شدہ مقامات پر کولڈ اَٹماس فیئر سٹوروں ، گریڈنگ اور پروسسنگ کی سہولیات کی شکل میں زراعت اور باغبانی کے پوسٹ ہارویسٹ اِنفراسٹرکچر تشکیل دے گی۔اِس کے علاوہ اعلیٰ کثافت پودے لگانے کے عمل آوری کے ساتھ این اے ایف ای ڈی روٹ سٹاک بڑھانے کے لئے ہائی ٹیک نرسری تیار کرے گا اور اِس سے کسانوں کی سہولیت کے لئے درآمد کرے گا۔اِس تاریخی اِقدام میں معیار کے پودے لگانے والے مواد کی جانچ کے لئے جدید ترین پروٹوکول کے مطابق وائرس انڈیکسنگ لیبارٹریوں کا قیام شامل ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایف ای ڈی سنجیو کمار چڈہانے کہا کہ آرگنائزیشن پیداوار میں اِضافہ کرنے اور ہائبرڈ سبزیوں کے بیجوں اور اعلیٰ قدر کے غیر ملکی سبزیوں کے بیجوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیگی اور جموں ڈویژن کے کے خوشبودار پودوں کو مقبول بنانے پر خصوصی توجہ دے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?