بانہال// جموں سرینگر شاہراہ کی مرمت کے نتیجے میں ہر جمعہ کو ٹریفک بند رکھنے کا دن اب تبدیل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اب شاہراہ کی مرمت جمعہ کے بجائے جمعرات کو ہوا کریگی۔حکام کے مطابق فروری کے مہینے میں 4،11،18اور 25فروری کو شاہراہ کی مرمت کی جائیگی۔حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر ناشری اور بانہال کے درمیان شاہراہ کی ضروری مرمت کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت بند رکھی جائیگی۔جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پچھلے تین مہینے کے زائد عرصے سے جمعہ کے روز ٹریفک بند رکھا جاتا ہے۔ادھر کیلا موڑ پل رام بن کے پاس ڈھہ جانے والی سڑک اور اسکی دیوار کا کام قریب قریب مکمل کیا گیا ہے اور اب اس کی بھرائی کر کے شاہراہ کو پرانی حالت میں بحال کرنے کی کوشش کی جائیگی۔