سرینگر /پرویز احمد / پچھلے 10ماہ کے دوران جموں صوبے میں پہلے مرتبہ روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10سے کم ہوکر 8رہ گئی ہے جبکہ کشمیر صوبے میں سوموار کو مزید 36افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 550ہوگئی ہے۔ ان میں 72ہزار 989کشمیر جبکہ 51ہزار 561جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 48گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1936بنی ہوئی ہے جن میں سے 721جموں جبکہ 1215کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ سوموار کو مثبت قرار دئے گئے 44معاملات میں 8جموں جبکہ 36کشمیر صوبے میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 36معاملات میں 15سرینگر، 1بارہمولہ، 3بڈگام، 4پلوامہ، 3کپوارہ، 2اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 3گاندربل ، 1کولگام اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 8متاثرین میں 7ضلع جموںجبکہ 1کی رپورٹ رام بن میں مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے کے 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے، ان میں ادھمپور، راجوری، ڈودہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی شامل ہیں۔
کوئی موت نہیں
جموں و کشمیر میں پچھلے 10ماہ کے دوران دوسری مرتبہ 48گھنٹوں کے دوران کوئی متاثرہ شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے اور اسی وجہ سے متوفین کی مجموعی تعداد 1936بنی ہوئی ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,550معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے709سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,905اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,936تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,215کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور721کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سوموار کو مزید83فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے19اَفراداور کشمیر صوبے کے64اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 45,62,133ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 01؍فروری 2021 کی شام تک 44,37,583نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,28,787افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,497اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔709 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ98,571اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,93,074اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔