کٹھو عہ// فائنا نشل کمشنرصحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے جی ایم سی کٹھوعہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں فرسٹ ایئر بیچ کی اِنڈکشن تقریب میں شرکت کی۔اِس تقریب میں پہلے سال کے ایم بی بی ایس طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں جی پی سی کٹھوعہ کے پہلے سال کے ایم بی بی ایس طلاب شامل ہیں۔ حلف برداری تقریب پرجموں و کشمیر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد کو اپرن،سٹیتھوسکوپ کوپہننے کا مشاہدہ کی کرایا گیا۔اِس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہارکر تے ہوئے فائنانشل کمشنر نے ضلع ہیڈ کوارٹر میں نئے میڈیکل کالج کھولنے سے صحت کی نگہداشت میں بہتری پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر سطح پر صحت مراکز میں انسانی وسائل کے علاوہ صحت کی نگہداشت شعبے کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبرسوںمیں جی ایم سی کٹھوعہ میں ڈاکٹروں کی تعداد میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔اَتل ڈولو نے بتایا کہ جی ایم سی کٹھوعہ جلد ہی بی ایس سی پیرامیڈیکل کورس کے کلاسوںکو شروع کرے گی جس کے لئے داخلہ اور کونسلنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی عمارت اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے ساتھ ، بی ایس سی نرسنگ کورس کی کلاسوں کوشروع کی جائیں گی جس سے جموں وکشمیر کے سرکاری اور نجی صحت دونوں اداروں میں ہنر مند انسانی وسائل کو مزید تقویت ملے گی۔ایف سی اَتل ڈولونے جی ایم سی کٹھوعہ اورہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔