جموں//سوموار کو جموں سرینگر شاہراہ پر اڈھائی گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ بانہال کے نزدیک شاہراہ پر پیر کی صبح 6بجے پتھر اور پسی گر آئی جسے ہٹانے کیلئے ساڑھے 8بجے تک کا وقت لگا۔ اڈھائی گھنٹے تک ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی اور شاہراہ صاف کرنے کے بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے آمدورفت بحال کرنے کے سلسلے میںکام شروع کیا گیا۔اسکے بعد گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی جانب چھوڑ دیا گیا۔سڑک ٹھیک رہنے کی صورت میں منگل کو جموں سے سرینگر کیلئے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔