سرینگر //کشمیر کے مختلف اضلاع میں 2013ڈاکٹروں پر کئے گئے سیرو سرولنس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی جان بچانے والے 27.6فیصد ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ڈاکٹروں میں کورونا مخالف اینٹی باڈیزپائی گئیں۔معلوم رہے کہ اینٹی باڈیز اسی شخص میں پیدا ہوتی ہیں جو کبھی کورونا سے متاثر رہا ہو ۔گورنمٹ میڈیکل کالج سرینگر میں شعبہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا ’’سروے کیلئے سرینگر شہر کے اسپتالوں میں 1002 ڈاکٹروں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں 292خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ، جس کی اوسط29.1 فیصد بنتی ہے‘‘۔۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں 158ڈاکٹروں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے54کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ اسطرح 34.2 فیصد بنتی ہے۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ بانڈی پورہ ضلع میں 86نمونے حاصل کئے گئے اور یہاں 20کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام میں ڈاکٹروں کے 82نمونے حاصل کئے گئے جبکہ یہاں 28ڈاکٹروں کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ گاندربل میں 77 کے نمونے حاصل کئے گئے اور یہاں 1 کی رپورٹ مثبت آئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع پلوامہ میں100ڈاکٹروں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں23کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاںمثبت ڈاکٹروں کی شرح 23فیصد رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ میں 153ڈاکٹروں کے نمونے حاصل کئے گئے اور یہاں 39کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ ضلع شوپیان میں 64ڈاکٹرو ں میں سے 12کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں 18.8فیصد ڈاکٹروں میں کورونا مخالف اینٹی بانڈیز موجود پائی گئیں۔ ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں 139ڈاکٹروں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں 39افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں 21فیصد ڈاکٹروں میں اینٹی بانڈیز موجود ہیں۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ تمام 10اضلاع اور پولیس اسپتال سرینگر سے حاصل کئے گئے 2013نمونوں میں سے 555ڈاکٹروں میں اینٹی باڈیزی پائی گئیں اور اسطرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں ابتک 27.6فیصد ڈاکٹر کبھی نہ کبھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
48گھنٹوں میں کوئی موت نہیں،59متاثر
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے22ہزار 821ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 59کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24ہزار 909 ہوگئی ہے۔ ان میں 73ہزار259کشمیر جبکہ 51ہزار 650جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پچھلے 48گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1944بنی ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں 1222 کشمیر جبکہ 712جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 59معاملات میں 13 جموں جبکہ 46کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 46 افراد میں 22ضلع سرینگر، 2بارہمولہ، 4بڈگام،56پلوامہ، 0کپوارہ، 7اننت ناگ، 2بانڈی پورہ، 0گاندربل، 2کولگام اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 13متاثرین میں 8ضلع جموں اور 5ادھمپور سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ،سانبہ، کشتواڑ، 0پونچھ، 0رام بن اور 0ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
کوئی فوت نہیں
جموں و کشمیر میں پچھلے48گھنٹوں کے دوران کوئی بھی متاثرہ شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے اور اسی وجہ سے متوفین کی تعداد 1944بنی ہوئی ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,909معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے630سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,335اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,944تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,222کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کو مزید60فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے12اَفراداور کشمیر صوبے کے48اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 46,88,992ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 07؍فروری 2021 کی شام تک 45,64,083نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,71,733افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔