واشنگٹن // امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں50 اور کہیں70 فی صد ہے۔