دوحہ //امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے تحت 30 ممالک پر مشتکل شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یکم مئی تک تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کو مؤخر کردیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کی جانب سے ورچوئل نیوز کانفرنس میں اس فیصلے کے اعلان سے چند گھنٹے قبل، امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ واشنگٹن کوئی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے کابل سے مشورہ کرتا رہے گا۔امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونیو بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر اسٹولٹن برگ کے اس بیان کے بعد کہا کہ فوجی اتحاد تب ہی افغانستان سے نکلے گا جب سیکیورٹی حالات اجازت دیں گے۔