اسلام آباد // پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل 6 کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ لیگ کا شاندار آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ سمیت دیگر ستاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا، پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔پاکستان سپرلیگ 2021 میں مجموعی طورپر34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا، دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لییکوالیفائی کریں گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔