جموں //جے اینڈ کے نیشنل پینتھرز پارٹی کے قاعدین اور عہدیداران راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہوئے ۔ وفد جس کی قیادت جماعت کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کر رہے تھے ، نے لیفٹنٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات جن میں بھدرواہ میں یونیورسٹی کا قیام ، بھدرواہ چھمب سڑک کی تکمیل اور بھدرواہ ۔ بنی ۔ بسوہلی سڑک کی تعمیر ، صحت سہولیات کی توسیع ، راجوری اور پونچھ میں بنکروں کی تعمیر ، جموں صوبے کے سیاحتی منصوبوں کی تکمیل اور رائیکا رکھ جنگلات کا تحفظ شامل ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مسائل کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت یو ٹی کی کلہم اور یکساں ترقی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدام اٹھا رہی ہے ۔جے کے این پی پی کے عہدیداران میں پی کے گنجو ، مسعود اندرابی ، چودھری اقبال ، انیتا ٹھاکر اور کیپٹن انل کور شامل تھے ۔