ٹنگمرگ//کنزر میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات کو مقامی مسلمانوں نے انجام دے کربھائی چارے کی مثال قائم کی ۔ ٹارہامہ کنزر میں رہائش پزیدواحد پنڈت گھرانے کی خاتون رانی عرف ممی زوجہ موتی لال کا سنیچروار کو سورگباش ہوئی۔جونہی ٹارہامہ میں ممی کے سورگباش ہونے کی خبر پھیلی توآس پاس کے علاقوں کے مسلمان کثیرتعداد میں وہاں پہنچے اور رانی کی آخری رسومات سنیچروار کو ہی انجام دینا چاہی،لیکن سورگباشی کے قریبی رشتہ داروں کے جموں میں ہونے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ اتوار کو ٹارہامہ پہنچ گئے ،جس کے بعد رانی کی آخری رسومات ہندومذہب کے مطابق انجام دی گئیں۔جس وقت رانی کو سپردآتش کیاجارہا تھا مقامی مسلمان خواتین زاروقطار رورہی تھیں۔رانی کے رشتہ داروں نے مسلمان بھائیوں کا ان کی ڈھارس بندھانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔