Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

حکومت کی پالیسی پر اعتراض یا بیان بغاوت سے تعبیر نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// سپریم کورٹ نے نیشنل کانفرنس صدر اورممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے دفعہ 370پر دیئے گئے ریمارکس پر انکے کیخلاف بغاوت کا کیس چلانے کی مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رائے سے اختلاف اور اس کے خلاف بیان دینا ملک سے بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے عرضی گزاروں پر 50 ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔جموں وکشمیر کی خصو صی پوزیشن دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق تبصرہ کرنے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف سپریم کورٹ میںملک سے بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔ یہ عرضی ایڈوکیٹ شیو ساگر تیواری کے توسط سے رجت شرما و دیگر افراد نے دائر کی تھی ۔ اس عرضی میں فاروق عبداللہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے دفعہ370 سے متعلق بیان میں بھارت کے خلاف چین اور پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ فاروق عبد اللہ کا رویہ ملک دشمن ہے ،نہ صرف وزارت داخلہ کو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہئے بلکہ ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کی جانی چاہئے۔ عرضی میں مزید کہا گیا تھا کہ اگر وہ بدستور رکن پارلیمنٹ رہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت میں ملک دشمن سرگرمیاں قبول کی جارہی ہیں اور اس سے ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔ بد ھ کو سپریم کورٹ کے جسٹس سنجے کشن کول اور ہیمنت گپتا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اس عرضی پر سماعت کی۔دوران سماعت عرضی گزاروں کے وکلا نے یہ دلیل پیش کی کہ فاروق عبد اللہ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 124-A کے تحت قابل سزا جرم کیا ہے۔ جیسا کہ انہوں نے براہ راست بیان دیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے وہ چین کی مدد لیں گے جو واضح طور پر اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہانکے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124-اے کے تحت سزا دی جانی چاہیے۔ تاہم وکلا کے دلائل پیش کرنے کے بعد عدالت نے فاروق عبداللہ کے خلاف دائر کی گئی اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزاروں پر پچاس ہزار روپے کا جرنامہ عائد کیا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کی کسی بھی پالیسی پر اعتراض اور مخالفت کرنا غداری نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار یہ ثابت نہیں کرسکے کہ فاروق عبداللہ کو چین اور پاکستان سے کس طرح مدد مل رہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?