Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جموں وکشمیر میں صنعتکاری کا فروغ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 5, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
  اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج نے ہیومن کیپٹل اور انڈسٹری کی ضروریات کے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کیلئے کی تعلیم پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نتائج پر مبنی تعلیم کے ذریعہ یونیورسٹی کی سطح پر جدت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں سائنس اور انتظامی اداروں ، تحقیقی اداروں ، ٹیکنالوجی فرموں ، تکنیکی خدمات کے نیٹ ورک کو بھی اس میں شامل کیا جاسکے۔دراصل لیفٹیننٹ گورنر گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل جموںوکشمیر میں صنعتی شعبہ کی حوصلہ افزائی کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور وہ تعلیم کے شعبہ کو بھی کچھ ایسی لائنوںپر استوار کرنا چاہتے ہیں جہاں سے ہمیں صنعتی سیکٹر کیلئے پیشہ ور اور ہنر مند انسانی وسائل میسر رہ سکیںکیونکہ جب صنعتی سیکٹر کو پیشہ ور اور ہنر مند انسانی وسائل دستیاب ہونگے تو صنعتوں کو پنپنے میں زیادہ دیر نہیں لگ سکتی ہے۔
جموںوکشمیر میں صنعتی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے مسلسل ایک کے بعد ایک سہولت حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے ۔پہلے مرکز کے ذریعہ صنعتی شعبے میں صنعتی نمو ، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کیلئے 28400 کروڑ روپے مالیت کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پیکیج2021کا اعلان کیاگیا جس کا مقصدمرکزی انتظام علاقے صنعتی سیکٹر کو فروغ دیکر ساڑھے4 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے۔اس پالیسی کے تحت اب صنعتی سیکٹر کو بلاک سطح تک توسیع دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ جموںوکشمیر کے دیہات میں بھی صنعتوں کا جال بچھ جائے۔شاید اسی مقصد کیلئے محکمہ صنعت و حرفت مسلسل لینڈ بینک کو توسیع دے رہا ہے اور صنعتی بستیوں کے قیام اور پرانی بستیوں کو توسیع دینے کیلئے حکومت مذکورہ محکمہ کو48ہزار کنال اراضی منتقل کر نے کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں سے اب تک 24ہزار کنال اراضی منتقل کی جاچکی ہے ۔منتقل شدہ 24ہزار کنال میں سے16ہزار جموں جبکہ8ہزار کنال کشمیر صوبہ سے ہیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صحت ،تعلیم ،صنعت اور دیگر شعبوں میںمقامی و غیر مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور منصوبہ کے تحت حکومت کی کوشش رہے گی کہ زیادہ سے زیادہ صنعتی یونٹ قائم ہوں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کو فروغ دیاجاسکے ۔
اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں 22جنوری کو منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی 2021-30 کو منظوری دی گئی جس کے تحت جموں اور کشمیر میں یکساں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک منظم صنعتی لینڈ بنک کے قیام کو بھی منظوری ملی۔ نئی پالیسی کے تحت صنعتی علاقوں کیلئے مختلف معاملات کو مد ِ نظر رکھ کر بلاک اور میونسپل سطح پر زون مقرر کئے جائیں گے ۔ پالیسی کے تحت 30 دن کے اندر صنعتوں کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواستوں کی جانچ پڑتال اور اُن کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سطح کی پروجیکٹ اپرائیزل اور ایولویشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ چوٹی کی سطح کی لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی ، ہائی لیول لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی اور صوبائی سطح کی لینڈ الاٹمنٹ کمیٹی 45 دنوں کے اندربالترتیب200 کروڑ ، 50 سے 200 کروڑ اور 50 کروڑ روپے کی مالیت کے پروجیکٹوں کیلئے دی گئی درخواستوں کے حق میں اراضی کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کرے گی۔ پالیسی کے تحت اراضی سرمایہ کار کوپہلے مرحلے میں40 سال کیلئے لیز پر دی جائے گی جس میں 99 سال کی توسیع بھی کی جا سکتی ہیں۔
اس کے بعد14فروری کو انتظامی کونسل نے ایک اور فیصلہ میں جموںوکشمیر میں نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کی راہ ہموار کرتے ہوئے نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کیلئے درکار کم از کم پندرہ این او سیز کی شرط ختم کردی اور سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرکے کام کا طریقہ اس قدر آسان بنادیا گیا کہ اب کوئی بھی یہاں اپنا کارخانہ لگا سکتا ہے اور اُس کیلئے اُس کو مختلف محکموں سے این او سی حاصل کرنے کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا نہیں پڑے گا۔
یہ تمام فیصلہ جات صحیح سمت میں لئے گئے فیصلے لگ رہے ہیں اور ان سے  یہی تاثر ابھر کر سامنے آرہا ہے کہ ارباب بست و کشاد کو جموںوکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کی فکر دامن گیر ہے اور حکمران جموںوکشمیر میں صنعتوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ اس خطہ کو بھی صنعتی انقلاب کے ثمرات مل سکیںتاہم ماضی کے تجربات کچھ اچھے نہیں ہیں۔نئی صنعتی بستیوں کا قیام احسن ہے اور یقینی طو ر پر زیادہ سے زیادہ صنعتی بستیاں قائم ہونی چاہئیں تاکہ آمدن کے ذرائع بڑھ سکیں تاہم اس حقیقت سے بھی انکار کی گنجائش نہیں کہ ہماری پہلے سے موجود صنعتی بستیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے اور ان صنعتی بستیوں میں کام کررہے بیشتر صنعتکار سرکار کی عدم توجہی کا رونا رو رہے ہیں۔
بلاشبہ نئی صنعتوںکے قیام کیلئے سازگار ماحول کا قیام لازمی ہے اور حکومت اس ضمن میں مثبت اقدامات کررہی ہے تاہم پہلے سے موجودہ صنعتی یونٹ ہولڈر وں کی پریشانیوںکو بھی حل کرنا لازمی ہے ۔جب موجودہ صنعت کاروں کا حوصلہ بڑھے گا تو اس سے نئے صنعتکاروں کا اعتماد بڑھنا یقینی ہے اور یوں مسابقت کی ایک ایسی متوازن فضاء بھی قائم ہوسکتی ہے جہاں موجودہ اور نئے آنے والے صنعتکارباہم مل کر کام کرسکتے ہیں تاہم اس عمل میںمقامی سرمایہ کاری کو ہی پہلی ترجیح دی جائے تاکہ معیشت کا پہیہ مقامی طور ہی گھومتا رہے جس سے مقامی معیشت کوبھی سہارا ملے گا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

اداریہ

! ہمارا مستقبل اور ہمارا تغافل

July 21, 2025
اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?