ڈوڈہ //کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر ہفتہ و اتوار کی شب کو پریم نگر کے قریب دریائے چناب میں گرے ٹرک زیر نمبر میں ڈرائیور سمیت تین افراد دوسرے روز بھی لاپتہ رہے تاہم ان کی تلاش جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے ہفتہ ہفتہ کی ڈوڈہ سے کشتواڑ جارہا ٹرک شبنوت پریم نگر کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے چناب میں جا گرا جس کی اطلاع اتوار کی صبح پولیس کو ملی۔اس دوران سیول و پولیس انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کاروائی شروع کی جوکہ پیر کو بھی جاری رہی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کوئی سراغ نہیں ملا۔اس حادثہ میں ڈرائیور رونی کمار ولد کیلاش کمار، اکرم سنگھ ولد کرتار سنگھ ساکنہ ٹھکرائی و انکش سین لاپتہ ہوئے ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ پولیس ٹھاٹھری میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 23/2021زیردفعات 279/304-Aدرج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔