ڈوڈہ//ڈوڈہ کے سب سے قدیم تعلیمی اِدارہ فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے طلاب کی طرف سے دسویں جماعت و بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کار کردگی دکھانے پر سماج کے مختلف طبقوں و بالخصوص سابق سٹو ڈنٹس نے اسکول پرنسپل محمد شریف بلوان و دیگر تدریسی عملہ کنوینر ڈاکٹر وحید خاور بلوان، سر پرست اعلیٰ خالد نجیب سہروردی کو مبارک باد پیش کی ہے۔سکول ہذا سے فارغ ہوئے شمعون احمد ٹاک ،عطا الرحمان نٹنو ،غلام نبی بلوان ،ڈاکٹر شبیر حسین پاٹیگڑو ،اشتیاق احمد دیو ،ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو ،آصف جہاں گتو ،نثار احمد بانڈے ،کے علاوہ معروف ادیب سعداللہ شار فرید آبادی ڈاکٹر محمد ظفراللہ کرائپاک ،ایڈوکیٹ غلام حسن پاٹیگڑو نے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ یہ ادارہ ڈوڈہ کی پہچان اور اس پہچان کو بر قرار رکھنے میں سکول کے تدریسی عملہ کی کاوشیں اور محنت قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ اس سکول سے فارغ التحصیل طالب علم ملت و قو م کی خدمت کر سکیں۔