سرینگر//پکھر پورہ کی بلخی بستی کے لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آکرعلاقے میںترسیلی لائینوں کو کاٹ کر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دوماہ سے بجلی فراہم نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت ترسیلی لائین اور کھمبے فراہم کئے گئے تاہم دوسال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ٹرانسفارفرنصب نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا تاہم محکمہ بجلی لیت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے۔مظاہرین نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ کا دورہ کرکے زمینی سطح پربجلی کی صورتحال کا جا ئزہ لیں بصورت دیگر ان کے بجلی ایگریمنٹ منسوخ کئے جائیں ۔ کے این ایس