سرینگر// متفقہ طور پر پارٹی کی صدر منتخب ہونے کے بعد محبوبہ مفتی نے پارٹی کی تنظیم سازی کو نئی شکل دیدی ہے۔انہوں نے پیر کوپارٹی کیلئے نیا نظم اور 15رکنی سیاسی امورات سے متعلق فیصلہ سازکمیٹی تشکیل دیدی۔ پارٹی کے سنیئر لیڈر عبدالرحمان ویری کو پارٹی کا نائب صدر جبکہ غلام نبی لون ہانجورہ، سریندر چودھری،امریک سنگھ رینہ اور ارشد ملک کو پارٹی کے جنرل سیکریٹریوں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق عبدالحمید کوشین ، راجندر منہاس اور اشوک جوگی کو پارٹی کیلئے ریاستی سیکریٹری کے بطور نامزد کیاگیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی نے پارٹی کے 14 رکنی سیاسی امور سے متعلق فیصلہ سازکمیٹی بھی تشکیل دی۔ محبوبہ مفتی کمیٹی کی سربراہی کریں گی جبکہ14رکنی فیصلہ ساز کمیٹی میں عبدالرحمان ویری،غلام نبی لون ہانجورہ، ڈاکٹر محبوب بیگ، نعیم اختر، سریندر چودھری،یشپال شرما، ماسٹر تصدق حسین، صوفی عبدالغفار، نظام الدین بٹ، آسیہ نقاش، فردوس احمد ٹاک، محمد خورشید عالم اور ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ ہونگے۔