سرینگر//شہر سرینگر کے موجودہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے سلسلے میں اٹھا ئے گئے اقدامات کے خواطر خواہ نتائج نظر نہیں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز شہر کے مختلف روٹوں پرٹریفک جام اب معمول بن گیا ہے۔ روز روز کے ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے۔سی این ایس کے مطابق پانتہ چھوک سے بٹہ مالو تک اب ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اور اس کو قابو کرنے میں ٹریفک عملہ بالکل بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ سول لائنز کے ریگل چوک سے جہانگیر چوک تک گذشتہ کئی دنوں سے برابر ٹریفک جام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کی وجہ گاڑیوں کی غلط پارکنگ ہے۔ہر ی سنگھ ہائی اسٹر یٹ میں دونوں اطراف کے دکاندار اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے سٹرک کا ایک قلیل حصہ ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بچ جا تا ہے اور اس پر بھی آٹو والے اور چھاپڑی فروش قبضہ کرتے ہیں جس اورمسافر بردار گاڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے تک سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں روزانہ ہر ی سنگھ ہائی اسٹر یٹ سے فلائی اور تک لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ بد ترین ٹریف جام کی وجہ سے لالچوک سے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ تک پہنچنے کیلئے گاڑیوں کو روزانہ25منٹ تک کا وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے ان گاڑیوں میں سفر کر نے والے لوگوں کو اپنے اپنے منزل تک پہنچنے میں زبردست دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔عام لوگ سوال کررہے ہیں کہ ٹریفک انتظام کو درست کرنے اور ٹریفک جام کو قابو کرنے کیلئے متعلقہ ایجنسیاں کو ئی مناسب کاروائی نہیں کررہی ہیں۔مناسب جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے سے اب ریگل چوک سے جہانگیر چوک تک دکانداروں نے از خود اپنے دکانوں کے سامنے پارکنگ متعین کررکھی ہیں اور ٹریفک کی آمد رفت کیلئے مخصوص سڑکوں کو اپنی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص رکھا ہے۔ جبکہ اس سے وابستہ سرکار ی ایجنسیاں خاموش تماشائی بن گئیں ہیں۔ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں ایک خا تون عالیہ جان نے بتا یا کہ اب یہاں سے گاڑیوں میں سفر کر نا کافی دشوار بن گیا ہے اور پیدل چلنا بھی محال ہو کے رہ گیا ہے۔ کیونکہ پیدل چلنے کیلئے آٹو والوں اور چھاپڑی فروشوں نے بھی راستوں کر بند کر دیا ہے۔فیاض احمد نامی شہری نے بتا یا کہ خود غرض افراد عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔مگر متعلقہ محکمہ عام لوگوں کو راحت دینے میں نا کام ہو کے رہ گیا ہے۔ادھر بٹہ مالو اور ڈلگیٹ میں بھی ٹریفک جام اب معمول بن گئے ہیں اور اس سے و ابستہ ایجنسیاں ٹریفک جام کو قابو کرنے اور ٹریفک نظام کو درست کرنے میں بالکل نا کام ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں میں کافی غم و غصہ پا یا جا رہا ہے۔ادھر محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ محکمہ کے گاڑیوں کے ذریعے شہر میں ٹریفک نظام سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ کلیئر سڑکوں پر سفر کر سکیں اور انہیں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی بہتری کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔