اننت ناگ //ویری ناگ میں محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین نے مشاہرے کی عدم ادائیگی کو لے کر احتجاج کیا ہے۔محکمہ سیاحت میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس کے سامنے مشاہرے کی عدم ادائیگی کو لے کر احتجاج کیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ کئی مہینوں سے مشاہرے سے محروم ہے جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف کرو، ویجز واگذار کرو نعرے درج تھے۔عارضی ملازمین کا کہناہے کہ ایک طرف حکومت ملکی سطح پر ٹورازم کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف عارضی ملازمین کو مشاہرے سے محروم رکھا جارہا ہے۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر انکے لئے رقومات دستیاب ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویری ناگ واگذار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔سی او ویری ناگ کا کہنا ہے کہ عارضی ملازمین کی ویجز پہلے ہی واگذار کئے گئے ہیں جونہی مزید رقومات کا انتظام ہوگا تو رکے پڑے مشاہرے کی بھی ادائیگی ہوگی۔