۔ 73لاکھ سے زیادہ ووٹراپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے
نئی دہلی// مغربی بنگال کے 30اور آسام کے 47اسمبلی حلقوں میں ہفتے کی صبح سخت سکیورٹی کے بیچ پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی۔ مغربی بنگال کے 30اسمبلی حلقوں میں 191امیدوار اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست میں 73 لاکھ سے زیادہ ووٹر 10288 ووٹنگ مراکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے ۔اس ریاست کے جنگل محل علاقے میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ یہاں 730کمپنی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔
آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان ووٹنگ جاری ہے ۔ آسام کے وزیراعلیٰ سروانند سونووال کی انتخابی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا۔ ووٹنگ کے سلسلے میں عوام میں کافی جوش و خروش ہے اور صبح سے عوام ووٹنگ مراکز پر اکٹھا ہونے لگے ۔ پہلے کے مقابلے اس بار بڑی تعداد میں ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں جن کے سبب بہت کم مقامات پر ووٹر کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں گی۔ان دونوں ریاستوں میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زبردست انتخابی تشہیر کی مہم چلائی ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خود ترنمول کانگریس کی انتخابی تشہیر کی مہم سنبھالے رکھا۔ آسام کے وزیراعلیٰ سونووال بھی انتخابی تشہیر کی مہم میں سرگرم رہے ۔یو این آئی