اجمیر// اجمیر آج اپنے قیام کی 909ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ گیارہویں صدی میں تاریخی ، مذہبی اور روایتی مقصد سے قائم اجمیر شہر ت یافتہ ہے ۔ ماضی کا ورثہ آج بھی اجمیر کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہوا موجود ہے ۔ وکٹوریہ میموریل ، کلاک ٹاور ، راجپوتانہ میوزیم ، ریلوے کے لوکو اور کیریج کے کارخانے جس کے ذریعے ملک کو پہلا بھاپ کاانجن ملا ، تاریخی گرجا گھر ، سونے کی پینٹنگ والے جین مندر ، درگاہ شریف ، اناساگر جھیل ، فا ئی ساگر جھیل ، برہما مندر پشکر ، تارا گڑھ ، ڈھائی دن کا جھونپڑا ، میو کالج اس بات کے گواہ ہیں کہ ماضی سے لے کر آج تک اجمیر کو سب نے پسند کیا اور اجمیر نے سب کو قبول کر کے ان کو تحفظ دیا ۔ موجودہ دو ر میں پرتھوی راج یاد گار ، جین نیرلی تیرتھ شیتر ، سنٹرل یونیورسٹی ، کشن گڑھ ہوائی اڈا ، کشن گڑھ ماربل سٹی بھی اجمیر کو شہرت یافتہ بناتی ہے ۔ عالمی وبا کورونا کے باعث اجمیر یوم تاسیس کے موقع پر کوئی عوامی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اجمیر کے باشندوں کو احساس دلانے کے لئے تشہیر کی راہ کھولی گئی ہے ۔اجمیر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے مرکزی چوکوں پرد ہ لگا کر یوم تاسیس کی مبار کباد پیش کی ، وہیں پرتھوی راج فاؤنڈیشن اور خادم تنظیم انجمن کی جانب سے 909 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اجمیر درگاہ شریف میں مخمل چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے اور قومی یکجہتی ، خوشحالی ، بھائی چارہ اور کورونا وبا سے نجات کے لئے دعائیں کی گئی۔ یواین آئ