ترال+کنگن//سرینگر جموں شاہراہ پر اونتی پورہ کے نذدیک بارسو کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں ترال سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک 18سالہ طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر توڑ بیٹھی ۔ ادھر کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔اونتی پورہ اورلیتہ پورہ کے درمیان بارسو کے مقام پر ترال سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ایک آلٹو گاڑی JK19-0675شاہراہ پرڈیوائیڈر کے ساتھ زور سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواراایک ہی کنبے کے6افراد شدید زخمی ہوئے ، جن کو فوری طور پرپولیس اور مقامی لوگوں نے پانپور اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگرمنتقل کیا،جہاں بعد میں ایک 18سالہ طالبہ تنزیلہ رشید دختر عبد الرشید ساکن واگڈ ترال زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔پولیس نے زخمی افراد کی شناخت اقرا یوسف دختر محمد یوسف ،منظور احمدولد عبد الرشید ڈار،مبارک یوسف ولدمحمد یوسف اور عنایت ساکنان واگڈ ترال کے طور کی ہے۔واگڈ ترال کے لوگوں نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ تمام لوگ ایک ہی کنبے کے تھے اورآپس میں چیچرے وغیرہ لگتے ہیں ۔انہوں نے بتایا اتوار کے پیش نظر وہ سرینگرمیںباغ گل لالہ کی سیر کوجارہے تھے اور نو بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔تنزیلہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 9ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔زخمیوں میں سے 2کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ا س حادثے کی خبر جب گائوں میں پہنچ گئی تووہاں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ژیرون کنگن میں ٹاٹاسوموزیرنمبرJK01L-5750نے ایک راہگیرغلام محمد ماگرے ولدثنااللہ ماگرے ساکن ڑیرون کنگن کو ٹکر ماردی ،جس کی وجہ سے وہ شدیدزخمی ہوگیااورخون میں لت پت ہوکر نیچے گرگیا۔اگر اُسے فوری طور علاج کیلئے سب ضلع اسپتال کنگن پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔پولیس نے سوموڈرائیور کو گرفتار کرکے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔