سمبل//نئی نارہ سمبل میں ایک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق سمبل سری نگر شاہراہ پرنئی نارہ کے مقام پر آٹولوڈ کیئریراورموٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے سبب موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق نئی نارہ مقام پرموٹر سائیکل زیرنمبرJK16-6658کی ٹکر مخالف سمت سے آرہے آٹولوڈکیئریر زیرنمبرJK15-9330سے ہوئی جس کے نتیجے میں 25برس کے زبیرمجید صوفی ولدعبدالمجیدصوفی ساکن ٹینگہ پورہ نسبل سمبل اپنا توازن کھوبیٹھااورموٹر سائیکل سے گرکر شدیدزخمی ہوگیا۔اُسے مقامی لوگوں نے فوری طور طبی مرکز سمبل پہنچایا جہاں سے اُسے ڈاکٹر وں نے جہلم ویلی میڈیکل کالج بمنہ ریفر کیا تاہم وہاں پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیااور اس کی موت راستے میں ہی واقع ہوچکی تھی۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس زیرنمبر43/2021درج کرکے آٹولوڈ کیئریر ڈرائیور کوگرفتار کیاگیاہے اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعدلاش کو لواحقین کے سپردکیاگیا۔