سرینگر//وادی کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ14سے اگلے مرحلے کی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 15اور 16اپریل کو شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل تک کسی شدید موسم کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے اور 14 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک ہلکی ہلکی بارش / گرج چمک کے ساتھ (میدانی علاقوں میں) اور کہیں زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 15اور 16اپریل کو کافی زیادہ بارش ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 18اپریل تک موسم ابرآلودہ رہے گااور اس دوران کہیںکہیں بارشیں بھی ہوں گی ۔