اننت ناگ// اننت ناگ ضلع کے رنبیر پورہ کہربل میں پینے کے پانی کی سخت قلت سے لوگ پریشان ہیں۔مقامی آبادی نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رمضان المبارک کے ان ایام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو پانی حاصل کرنے کے لئے نزدیکی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔الطاف احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے معاملہ جل شکتی کی نوٹس میں لایالیکن کوئی سدباب نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کا ایک ٹینکرپانی لے کر گاؤں میں آتا ہے تاہم وسیع آبادی کے باعث لوگوں کو ضرورت کے مطابق پانی حاصل نہیں ہو تا۔لوگوں نے علاقہ میں فوری طور پانی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی اپیل کی۔