افسران پرمقررہ مدت کے اندر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے پر زور
شوپیان//کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا اور چیف انجینئر جل شکتی جیون محکمہ پی ایچ ای کشمیر نے کل ضلع شوپیاں میں جل جیون مشن کی عمل آوری اورپی ایچ ای منصوبوںکی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی اپنی کوششوں اور سرگرمیوں میں سرعت لائے اور اگست 2021 ء تک ضلع کے تمام صارفین کو صدفیصد فنکشنل ہاؤس نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری تیار کرے۔اِس کے لئے محکمہ جل شکتی ضلعی اَفسران نے کچھ درپیش مسائل اور مشکلات کو کمشنر سیکرٹری کی نوٹس میں لائے۔کمشنر سیکرٹری نے ہدایات اور کچھ تجاویز دیں تاکہ مقررہ مدت میں ہدف حاصل کیا جاسکے۔اس سلسلے میں 2 کروڑ 26 لاکھ 41 ہزار روپے کی رقم اس مقصد کے لئے رکھی گئی ہے۔مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مارچ 2022 ء کے آخیر تک مقرر ہے۔کمشنر سکریٹری جل شکتی ایم راجو نے پلوامہ میںمرکز ی معاونت والی سکیم جل جیون مشن (جے جے ایم) کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، چیف انجینئر جل شکتی، ایس ای ہائیڈرولک ، ایگزن جل شکی ، جل شکتی محکمہ کے اے ای ای اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔جل جیون مشن کی عمل آوری کے سلسلے میں سیر حاصل بحث ہوئی جس میں ٹینڈرنگ کی حیثیت اور ریٹرو فٹنگ سکیموں کی انتظامی منظوری ، ضلع میں باقی ایچ ایچ سی ایس کو پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے کوریج ایکشن پلان اور عوامی اہمیت کے متعدد دیگر امور شامل ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں مشن کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔محکمہ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی نے میٹنگ کو مشن کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے متعلق جانکاری دی۔ اُنہوں نے کو مختلف سکیموں کی انتظامی منظوری کی حیثیت سے بھی آگاہ کیا۔کمشنرسیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ نتائج کوحاصل کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔