مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئی گزشتہ روز بارش کی وجہ سے مینڈھر قصبہ میں نکاسی نظام مکمل طورپر مفلوج ہو گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ قصبہ کی نالیوں کی جانب گزشتہ کئی عرصہ سے کوئی دھیان ہی نہیں دیاگیا جس کی وجہ سے خطہ میں ہونے والی معمولی بارش کی وجہ سے قصبہ کی نالیوں کا پانی گلیوں سے بہنا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نالیوں کا آلودہ دکانوں اور رہائشی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے لیکن کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی نظا م کو معیاری بنانے کیلئے کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تاجروں اور عام لوگوں کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر قصبہ میں نکاسی نظام کو معیاری بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔