منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے ایک مویشی خانہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے متعدد بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ۔تحصیل کے کوٹلی کالابن علاقہ میں جمعرات کی شام محمد مشتاق ولد محبوب حسین قوم بکروال کا مویشی خانہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے متعدد بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں ۔مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے غریب کا بھاری نقصان ہوگیا ہے ۔پنچایتی اراکین و دیگر معززین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مویشی خانہ منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔