ممبئی// مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں قائم کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے مزید 13 مریض دم توڑ گئے۔ مہاراشٹرا کے شہرممبئی کے اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث کورونا وبا کے 13 مریض جان کی بازی ہارگئے جب کہ متعدد مریض زخمی بھی ہوئے جنہیں دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال کے سی ای اوکا کہنا ہے کہ جس وقت اسپتال میں آگ لگی اس وقت 90 مریض زیرعلاج تھے۔ سی ای او نے میڈیا کی جانب سے ڈاکٹرنہ ہونے کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ حادثہ کے وقت ڈاکٹرزبھی موجود تھے جب کہ اسپتال آگ سے بچنے کے تمام اقدامات پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسپتال حفاظت کے تمام اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ واقعہ کے بعد کئی مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔مہاراشٹر میں یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یہاں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر میں بدھ کے روز بھی ایسا ہی دردناک واقعہ پیش آیا تھا۔
وزیراعظم کا اظہار رنچ | متاثرین کیلئے معاوضے کو منظوری
نئی دہلی//یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی نے اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے کے لئے 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظوری کی ہے مودی نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ اور سنگین طور پر زخمیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظور کی ہے ۔ادھر صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کرکے کہا،‘ویرار ممبئی کے کووڈ اسپتال میں آگ لگنے سے مریضوں کے زخمی ہونے کی خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے ’۔