Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ہلاکر رکھ دیا | دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 26, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی// دہلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن  کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے قومی راجدھانی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری لاک ڈاؤن کو  آج   مزید ایک ہفتے   تک بڑھانے کا  اعلان  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں میں کورونا کا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک  کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹیو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گئی۔ دہلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دنوں سے انفیکشن کی شرح کچھ کم ہوئی ہے اور آج یہ شرح 30 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جس کو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے آکسیجن  مینوفیکچروں، سپلائرس اور اسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔واضح رہے کہ 19 اپریل کو دہلی میں چھ دنوں ک لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے تک جاری رہنا تھا۔ لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے  لاک ڈاؤن  میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں  افرا تفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔یو این آئی
 
 
 
 

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ  جاری رہنے کے آثار

ممبئی//کووڈ۔ 19 وبا کی بے قابو دوسری لہر کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیسرے ہفتے گراوٹ دکھائی دی اور جس  طرح نئے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے آنے والے ہفتے میں یہ جاری رہنے کے خدشات ہیں۔آنے والے ہفتے میں مغربی بنگال اسمبلی  انتخابات کے آخری دو مرحلے کے لئے ووٹنگ  ہونا ہے. انتخابی نتائج کے سلسلے میں سرمایہ کاروں میں شکست کی صورت کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ ہے۔ 27 اپریل اور 28 کو امریکی وفاقی ریزرو کے مالیاتی پالیسی اور معیشت  کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہونی ہے فیڈ کے بیان کا اثر بھی مارکیٹ پر ہوگا۔
 
 
 

کانگریس نے کنٹرول روم قائم کیا | حکومت سے ویکسین کی الگ الگ قیمت کیلئے جوازطلب

 نئی دہلی// کانگریس نے ریاستی اکائیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور کورونا مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کے روز یہ اطلاع  دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی  صدر سونیا گاندھی نے فوری طور پر ایک کنٹرول روم قائم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم ہر روز ریاستی یونٹوں کے کنٹرول روم سے رابطہ کرے گا اور معلومات کو شیئر کرے گا۔ کانگریس کے کنٹرول روم کی ذمہ داری  منیش چترتھ، ڈاکٹر اجے کمار ، پون کھیڑا اور گردیپ سنگھ سپل کے سپرد کی گئی ہے۔ اس سے قبل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا ’سسٹم‘ فیل ہے اسلئے عوامی مفاد کی بات کرنا ضروری ہے۔ اس بحران میں ملک کو ذمہ دار شہریوں کی ضرورت ہے۔ اپنے کانگریس ساتھیوں سے میری درخواست کرتا ہوں کہ سبھی سیاسی کام چھوڑ کر صرف عوام کی مدد کریں ، ہر طرح سے ملک کے عوام کے دکھ درد کو دور کریں۔ کانگریس کنبے کا یہ مذہب ہے‘‘۔ اس دوران کانگریس نے کورونا کے ایک ہی ویکسین کی الگ الگ قیمت ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس کے جواز پر جواب طلب کیا ہے۔کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران مرکزی حکومت کی کوئی پختہ حکمت عملی نہیں ہے اور کورونا ٹیکے بنانے والی دونوں کمپنیاں موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے طریقے سے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی کمپنیاں سیرم انسٹی ٹیوٹ اور انڈین بائوٹیک کورونا ویکسین سے ایک لاکھ 11 ہزار 100 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملک کی آبادی کیلئے 202 کروڑ ٹیکوں کی ضرورت ہے جبکہ ملک کی 82.35 کروڑ آبادی رعایتی شرح پر راشن لے رہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایم ایل اے اُرڈی کو صدمہ، مامو انتقال کر گئے
تازہ ترین
راجوری :محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں
تازہ ترین
وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع
تازہ ترین
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

بات چیت سے ہی کاروبار اور بہتر زندگی کا ہدف حاصل ہوگا:یوگی

May 12, 2025
برصغیر

دہلی ہنوز 10بڑے آلودہ شہروںمیں شامل | 90فیصد شہروں میں آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او معیار سے زیادہ

May 12, 2025
برصغیر

رائے پور میں المناک حادثہ | ٹرک اور ٹرالر کے مابین ٹکر، 13افراد کی موت

May 12, 2025
برصغیر

مہاراشٹرمیں تباہ کن آگ | کئی کمپنیوں کے 22گودام خاکستر

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?