نئی دہلی//یواین آئی//پورے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔یکم مئی سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تیسرے مرحلے کے لئے تیز حکمت عملی نافذ کی گئی ہے ۔ پورے ملک کی 12 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 406339 افراد کو ٹیکے کی پہلی خوراک دیئے گئے ۔منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 158932921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔حفاظتی ٹیکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 944828 ہیلتھ کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) شامل ہیں ، جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 6297900 ایچ سی ڈبلیو جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے ۔ اس کے علاوہ پہلی خوراک لینے والے 13505877 فرنٹ لائن واریرس (ایف ایل ڈبلیوز) ، پہلی خوراک لینے والے 7266380 ایف ایل ڈبلیوز اور دوسری خوراک لینے والے 406339 افراد 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد ہیں۔مرکزی حکومت نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ٹیکے کی تقریبا 16.69 کروڑ خوراکیں مفت مہیا کرائی ہیں۔ ان میں سے منگل کی صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضائع ہونے والی خوراکوں سمیت مجموعی طورپر 15 کروڑ 94 لاکھ 75 ہزار 507 خوراکوں کی کھپت ہوئی ہے ۔