اننت ناگ //ڈورو اننت ناگ میںلوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے خالی برتن لیکر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ ان کی بستی میں کئی مہینوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے، جس کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ دفتر کے کئی چکر کاٹنے کے علاوہ ایس ڈی ایم سے بھی رابطہ قائم کیالیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کے نتیجے میںوہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں بھی مقامی آبادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ادھر جل شکتی محکمہ کے جونیئر انجینئر نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ علاقے میں پانی کی سپلائی جلدبحال کی جائے۔اس کے علاوہ بستی کے لئے پانی کے ٹینکر بھی دستیاب رکھیں جائیںگے۔