نئی دہلی// یواین آئی// ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے پاس کووڈ 19 ویکسین کی 89 لاکھ 31 ہزار 505 خوراکیں دستیاب ہیں اور آئندہ تین دنوں 28 لاکھ سے زائد خوراکیں مل جائیں گی ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزکی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اب تک 17 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار 410 مفت ویکسین کی خوراکیں مہیا کرائی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بدھ کے روز 18-44 سال کی عمر کے کل 230305 مستحقین کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔ اس عمر کے گروپ میں اب تک کل 902731 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔