کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں جنگلی جانوروں نے درجنوں کنال اراضی پر پھیلے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے باغ مالکان کو بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع کپوارہ میں واقع شاٹھی گام علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی سیب کے باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جنگلی جانوروں نے سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچایا۔باغ مالکان نے بتایا کہ گزشتہ دو روز خارپشت جنگلی جانوروں نے 50 سے 60 سیب کے درختوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ جنگلی جانوروں نے ان باغ مالکان کی عمر بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔باغ مالکان نے حکام سے تعاون کامطالبہ کیا۔