گاندربل//پولیس نے گاندربل میں کرونالاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پرپانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے جبکہ لوگوں کو متنبہ کیاگیا کہ وہ لاک ڈائون کی خلاف کرنے سے گریز کریں۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگ کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوگئے جس کا تحصیلدار لار نے سخت نوٹس لیااور پولیس کو حکم دیا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن صفاپورہ نے فوری طور ایکشن لیتے ہوئے ایک کیس زیرنمبر21/2021درج کرکے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیاجن کی شناخت گلزاراحمد،ثناء اللہ،عبدالرشید،نثاراحمداورمحمدشفیع کے طور ہوئی۔گاندربل پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈلاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔