نئی دہلی//یواین آئی// جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو کچھ حد تک پوراکرنے کے لئے وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابقہ میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ پر بھرتی کومنظوری دیتے ہوئے اس کا حکم جاری کردیا ہے ۔وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کو حکم جاری کرکے ‘ٹورآف ڈیوٹی’ اسکیم کے تحت 2017 اور2021 کے درمیان ریاٹئر ہوئے 400 سابقہ میڈیکل افسران کو زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کے لئے معاہدہ کی بنیاد پربھرتی کرنے کو کہا ہے ۔اس میڈیکل افسران کو ریٹائرکے وقت کی تنخواہ سے اصل پنشن میں کٹوتی کرکے ہرماہ یک مشت رقم مہیاکی جائے گی، ساتھ ہی جہاں بھی ماہر تنخواہ کی ضرورت ہوگی وہ اداکی جائے گی۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کے لئے بغیرتبدیلی کے رہے گی اورکسی دیگربھتوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بھرتی کئے جانے والے میڈیکل افسران کو سویلین معیارکے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ وزارت دفاع نے کووڈ 19 کے موجودہ حالات پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اضافی افرادی قوت جمع کرنے کے لئے متعدد قدم اٹھائیں ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی متعدد اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ، سپر اسپیشلسٹ اور معاون عملہ سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے ، جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے ڈاکٹروں کو 31 دسمبر تک خدمات میں توسیع دی گئی ہے ، جس سے 238 ڈاکٹرز دستیاب رہیں گے ۔ حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائر ہونے والے میڈیکل پروفیشنل کو بھی صحت پیشہ وروں کے ورک فورس کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پھر سے تعینات کیا گیا ہے ۔