پونچھ //سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں گزشتہ روز ملی ٹینٹوں کی ایک کمین تباہ کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوج اورپولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی ایک خفیہ کمین گاہ کا پتہ لگایا جہاں سے بڑی مقدار میں ہتھ گولوں کو برآمد کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع موصول ہو نے کے بعد فوج کی راشٹریہ رائفل اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے سرنکوٹ کے پھاگلہ جنگلات میں تلاشی مہم شروع کی جس کے دوران ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ سے قریب 19گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں تاہم فوری طورپر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس گولہ بارود کو فورسز کے خلاف کسی خاص موقعے پر استعمال کیاجانا تھا ۔ اس دوران پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔