راجوری //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کے 87نئے کیس درج کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے ضلع میںحالیہ دنوں سے آئے کووڈ کیسوں کی تعداد 886تک پہنچ گئی ہے ۔نئے درج ہوئے کیسوں کی وجہ سے مارچ 2020سے اب تک کووڈ معاملات کی کل تعداد 3776تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 2841 افراد کووڈ سے صحٹیاب ہو گئے ہیں ۔کووڈ نوڈل آفیسر پونچھ زمرد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ روز ضلع بھر سے 87نئے کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے آئے کیسوں میں پونچھ حویلی میں سے 19،منڈی سے 15سرنکوٹ سے 32اور مینڈھر سب ڈویژں میں سے 21نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بندشیں عائد ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے دیہی اور شہری علاقوں کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ہرایک گھر میں جاکر کووڈ کیسوں کا جائزہ لیں گی ۔