تھنہ منڈی // عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پورے راجوری ضلع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بغیر کسی کام سے باہر نہ نکلیں اور ماسک، سینیٹائزر سمیت سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس وبا سے لڑا جا سکے۔ دوسری جانب قصبہ تھنہ منڈی میں لاک ڈاو¿ن کا سختی سے نفاذ کیا گیا ہے۔ جگہ جگہ جموں و کشمیر پولیس کے مستعد اہلکار کھڑے ہیں،بنا ضرورت عام لوگوں کے چلنے پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔ بازار مقفل اور سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں سرپنچ حلقہ برہون درہ عقیل احمد نے کرونا وائرس کے چلتے لاک ڈاو¿ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے۔ انھوں نے عوام کو احتیاط برتنے اور سرکاری احکامات پر عمل کرنے کی صلاح بھی دی۔