سرنکوٹ// ڈی ڈی سی ممبران شاہنواز چوہدری اورسہل ملک نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خطہ پیر پنچال کو وادی کےساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ کو جلدازجلد بحال کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔سرنکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے کہاکہ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر شاہراہ کو بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کا چاہئے کہ وہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہراہ کو جلدازجلد بحال کر دے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو معیاری طبی ودیگر سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔ڈی ڈی سی ممبر سہیل ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت شاہراہ کو بند رکھا گیا ہے جوکہ ایک افسوس ناک عمل ہے ۔ڈی ڈی سی ممبران نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ پر ٹریفک کو جلداز جلد بحال کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔