سرینگر//شہرسرینگرسمیت شمال وجنوب کے کئی علاقوں میں دوران شب اور منگل کی صبح وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح سے جمعہ تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کاامکان ظاہرکیاہے ۔ سوموار اورمنگل کی درمیانی رات سرینگر،بارہمولہ اوردوسرے کئی اضلاع میں بارشوںکاسلسلہ شروع ہوا۔جووقفے وقفے سے منگل کی صبح تک جاری رہا۔سرینگرمیں بارشوں کا سلسلہ سحری کے وقت سے صبح لگ بھگ 10بجے تک جاری رہا،جسکے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر نے ایک بیان میں پیشگوئی کی ہے کہ جموں وکشمیرمیں بدھ سے جمعہ تک گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونگی ۔محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں17 مئی تک ہلکی یا درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں 11 سے13 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس کے بعد 17 مئی تک کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
سوپور میں عیدنماز