پونچھ// کورونا کرفیو کے چوتھے روز بھی ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں اور صدر مقام میں پابندیوں سے عام زندگی متاثر رہی۔ منگل کو تحصیل حویلی، منڈی،سرنکوٹ اور مینڈھرمیں سرکاری طور پر لاک ڈائون جاری رہا اور ہر طرف مکمل بندشیں رہیں۔اس دوران صبح سات بجے سے گیاراں بجے تک سبزی، پھلوں، گوشت اور دودھ کی کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی لیکن ان دکانوں پر بہت زیادہ بھیڑ لگ گئی ۔ضلع کی تمام قصبوں کو سیل رکھا گیا ، جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے رہے۔ اس دوران پولیس نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ایس پی پونچھ خالد امین نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ کوڈ انیس کی وجہ س لوگ متاثر ہورے ہیں ہیں، کئی جانیں جارہی ہیں پھر بھی لوگ احتیاط نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ صبح جب سبزیوں ، پھلوں، گوشت اور دودھ وغیرہ کی دکانیں کھولی گئی تو ان دکانوں پر لوگ امڈ پڑتے ہیں اور وہاں بھیڑ لگا دیتے ہیں جو نہایت خطرناک ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا لاک ڈون کے دوران تعاون کریں ۔انہوں نے کہااگر اشیاء ضروریہ کے لئے گھر سے باہر آتے بھی ہیں تو احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔