سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کے روز وادی میں موسمی صورتحال دگرگوں رہی ۔صبح سے دوپہرتک دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہنے کے بعدسہ پہرکے بعد بارہمولہ،کپوارہ اورشمالی کشمیر ،و دیگرعلاقوں کیساتھ ساتھ وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میںبارشیں ہوئیں، جو رات دیر گئے تک جاری رہیں۔ محکمہ موسمیات نے 13اور14مئی کوکہیں ہلکی توکہیں تیز بارشیں ہونے کی پیشگوئی کودہراتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں 17مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روزکہاکہ وادی میں 17مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہے گی ۔محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ 13اور14مئی کو ہلکی یاموسلا دھاربارشوں کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کے روز بھی یہی صورتحال رہ سکتی ہے۔