سرینگر// محکمہ پولیس میں40 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔عمران فاروق کو سی آئی ڈی و ایس بی کے،میں سپرانٹنڈنٹ آف پولیس تعینات کیا گیا جبکہ زبیر احمد خان کو ایس ایس پی پی سی آر کی کمان سونپی گئی۔ پولیس کنٹرول روم سرینگر کے ایس ایس پی شاہد معراج کو تبدیل کرکے آئی آر چھٹی بٹالین کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا،جبکہ ایس ایس پی ٹریفک جموں ، کو ڈائس جے کے ایس رینج میں بطور ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ اپنی تقرری کے منتظرایتاجیش ور سنگھ ایس ایس پی کرائم برانچ جموں ،جبکہ ایس ایس پی این ایچ ڈبلیوجے ایس زہر کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ٹرینگ اینڈ پی تعینات کیا گیا۔ آئی آر پی18ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ڈاکٹر کوشل کمار شرما کو تبدیل کر کے ایس ایس پی ٹریفک جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔14ویں بٹالین کے کمانڈنٹ فردوس اقبال کو ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈز ، سری نگر تعینات کیا گیا،اور چھٹی بٹالین کے کمانڈنٹ زبیر احمد خان کو تبدیل کرکے ایس ایس پی( پی سی آر) ،جبکہ تقرری کے منتظر طاہر سجاد کو جموں کشمیر آرمڈ پولیس 8ویں بٹالین کی کمان سونپی گئی۔
پوسٹنگ کے منتظر کلبیر سنگھ کوآئی آر پی18بٹالین کی کمان دی گئی جبکہ تقرری کے منتظر بنین توش کو19ویں بٹالین آئی آر پی کی کمان دی گئی جبکہ آرمڈ پولیس5ویں بٹالین کے کمانڈنٹ شبیر احمد ملک کو تبدیل کرکے ای ایس پی این ایل آئی ڈبلیوں تعینات کیا گیا۔ ڈی آئی جی جمو ں کے ایس ائو پون کمار پریہار کو ایس پی،ایس ایس یل، آئی آر18ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ وجے کمار جاموال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر شیر کشمیر پولیس اکیدامی ادھمپور،12ویں بٹالین کے کمانڈنٹ روی کانت کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ بارڈر دوسری بٹالین ، سری نگر تعینات کیا گیا۔22ویں بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ شیو دیپ سنگھ جموال کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ آئی آر فسٹ ڈی این،19بٹالین آئی آر کے کمانڈنٹ رندھیر سنگھ کو تبدیل کرکے مزید پوسٹنگ کیلئے پولیس ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ، ایس ایس پی سیکیورٹی شیخ ذوالفقار آزاد ، آئی اینڈ کے (سیکیورٹی آئی اقارس) ، کو تبدیل کیا گیا ہے اور ایس ایس پی سیکیورٹی کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔یس پی ہیڈ کواٹرس ، سری نگر ، محمد ماجد ملک کو تبدیل کیا گیا ہے اور ایڈیشنل ایس پی ، قاضی گنڈ،جبکہ آئی آر فسٹ بٹالین کے کمانڈنٹ خلیل احمد پوسوال کو تبدیل کرکے پرنسپل پی ٹی ٹی آئی وجے پور کے عہدے پر تعینات کیا گیا اوراہل ملک کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی ، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی پونچھ،جبکہ ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ گردھاری لال کو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈز و ایس ڈی آر ایف کا ایس ائو تعینات کیا گیا۔ایس پی،ایس ایس جی عبدالقیوم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ اور ایڈیشنل ایس پی ریلوئے جموں عبد الحکیم کو تبدیل کرکے پولیس ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایدیشنل ایس پی ادھم پور راجندر کمار کٹوکلا کو پولیس ہیڈ کواتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ایڈیشنل ایس پی بھدر واہ راج سنگھ، کو تبدیل کرکے14ویں بٹالین آرمڈ پولیس میں کمانڈنت تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق 7ویں بٹالین کے ڈپٹی کماندنٹ راکیس پریہار کو تبدیل کرکے14ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔پٹی کمانڈنٹ آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین پرمجیت سنگھ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ایڈیشنل ایس پی ریلوے ، جموں تعینات کیا گیا ،جبکہ آئی آر19ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ سنجیو کھجوریہ کو تبدیل کرکیارمڈ پولیس چوتھی بٹالین کا ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔ شری رامنیش گپتا ، ایڈل۔ایڈیشنل ایس پی کٹھوعہ ، رامنیش گپتاکو تبدیل کرکے ایس پی ہیڈ کواٹ، جموں تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی ایس بی کشمیر اظہر بشیر بابا کو تبدیل کرکے مزید پوسٹنگ کے منتظر پی ایچ کیو کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کواٹرس جموں راجہ عادل حامد کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے پولیس ہیڈ کواٹرس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایڈیشنل ایس پی شوپیاں کو تبدیل کرکے عارف امین شاہ کو تبدیل کرکے ایس پی ہیڈ کواٹرس سرینگر تبدیل کیا گیا۔یس پی سی ا آئی ڈی ہیڈ کواٹرس سجاد خالق بٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر کا ایس ائو تعینات کیا گیا۔14ویں بٹالین کے ڈپتی کمانڈنٹ سریش کمار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی کھٹوعہ تبدیل کیا گیا۔ ایس پی،پی سی سرینگر طاہر اشرف بھٹی کو تبدیل کرکے ایس پی،سی آئی ڈی ہیڈ کواٹرس کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ایس پی پی سری نگر ، کو تبدیل کرکے ایس پی ایچ آر سی آئی ڈی ہکرس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی ،پی سری نگر کے عہدے کا چارج دوسرے احکامات تک ایس پی جنوبی سری نگر کے ایس پی سجاد احمد شاہ کے پاس رہیں گے۔آرمڈ پولیس7ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ راجندر سنگھ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی انفورسمنٹ داؤد ایوب کو ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کواٹرس تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی پونچھ خالد امین کو تبدیل کرکے آئی آر دوسری بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی کپوارہ افروز احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی شوپیاں تعینات کیا گیا۔