ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چار دوکانیں خاکسترہوگئیں۔جمعہ کو ٹنگمرگ میں نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے نزدیک ٹی سی پی موڈ پر سیاحوں کو کرایہ پر کوٹ اوربوٹ کی تین دوکانیں اور ایک ہوٹل آگ کی ہولناک واردات میں خاکسترہوگیا۔فائرسروس، پولیس اور مقامی لوگوں کے اشتراک سے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔یہ دوکانیں میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ کی ملکیت تھی ۔ڈائریکٹر لوکل باڈیز نے ایگزیکٹیوافسر غلام رسول شاہ کے ہمراہ نقصان کاجائزہ لیا اور متاثرہ دوکانداروں کو دوکانیں بہت جلد تعمیرکرانے کی یقین دہانی دی ۔آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کانقصان ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔