جموں//روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کی ایس آراو64- کے تحت مستقلی کی افواہوں کانوٹس لیتے ہوئے حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس سلسلے میں ایساکوئی پالیسی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے اُس جعلی لیٹر کو مسترد کیا جوسوشل میڈیا پرعام ہوکر گشت کررہی تھیں۔ اس بات کو بھی حکومت نے واضح کیا ہے کہ تعزیرات ہند کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون2000کے تحت ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔