سرینگر//ترال کے کار مولہ نامی گائوں میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کوآگ کی ایک واردات میںایک غریب شخص کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا ۔مقامی لوگوںکے مطابق رات کے بارہ بجے نوریا گورسی ولد جاما گورسی کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان اس کی لپیٹ میںآگیا۔ مقامی لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم گورسی کامکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ فائر سروس نہیں پہنچ سکا ۔لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔