احمد آباد//سوراشٹرا کے سابق تیزگیندباز اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ریفری راجندر سنگھ جڈیجہ کا کوڈ 19 انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ جڈیجہ کی عمر 66 سال تھی۔ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا، "ایس سی اے میں موجود ہر شخص راجیندر سنگھ جڈیجہ کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہے جو سوراشٹر کے ماضی کے سب سے شاندار کرکٹروں میں سے ایک تھے، آج صبح علی الصبح کووڈ 19 کے خلاف لڑتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا۔"جڈیجہ دائیں ہاتھ کے عمدہ تیزگیندباز ہونے کے علاوہ ایک اچھے آل راؤنڈر بھی تھے۔ انہوں نے 50 فرسٹ کلاس اور 11 لسٹ اے میچوں میں بالترتیب 134 اور 14 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ان دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 1536 اور 104 رنز بھی بنائے۔ جڈیجہ 53 فرسٹ کلاس، 18 لسٹ اے اور 34 ٹی 20 میچوں میں بی سی سی آئی کے آفیشل ریفری بھی رہے۔وہ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سلیکٹر، کوچ اور ٹیم منیجر بھی رہے۔ بی سی سی ا?ئی اور ایس سی اے کے سابق سکریٹری نرنجن شاہ نے کہا، "راجندر سنگھ جڈیجہ لیول، اسٹائل، اخلاقیات اور عمدہ کرکٹنگ صلاحیت والے شخص تھے۔ کرکٹ کے تئیں ان کی لگن اورتعاون کوہمیشہ یادکیا جائے گا۔ ‘‘ ایس سی اے کے صدر جیدیو شاہ نے بھی ان کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا، ’’یہ عالمی کرکٹ کا ایک بہت بڑا نقصان ہے، راجیندر سرجن لوگوں سے میں ملا ان میں سب سے شاندار تھے۔ میں خوش قسمت رہا کہ ان کے ہمارے ہیڈ کوچ، منیجر اور رہنما رہتے میں نے بہت سے میچ کھیلے۔ ‘‘